ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ علی اکبر صالحی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے جدہ میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ مالی کے بحران کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظيم کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل رات جدہ پہنچے، جہاں سعودی عرب کے وزير خآرجہ سے ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صالحی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں وزراء خارجہ نے سکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
.....
/169